وزیر تعلیم سعید غنی لاڑکانہ پہنچ گئے، سرکاری اور نجی اسکولوں اورکالجز کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani challenges NAB

لاڑکانہ: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی لاڑکانہ پہنچ گئے،صوبائی وزیر لاڑکانہ کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں اورکالجز کا دورہ کررہے ہیں۔

اس موقع پر ای ڈی او لاڑکانہ اختر حسین کوریجو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں ،صوبائی وزیر نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سیکنڈری اسکول کی کلاس رومز کادورہ کیا اور وہاں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔

اس موقع پر سماجی دوری کے فقدان پر صوبائی وزیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کلاس رومز میں سماجی دوری کو یقینی بنانے کی ہدایات دی۔

صوبائی وزیر نے اسکول میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طلبہ سے اس حوالے سے مختلف سوالات کئے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے لاڑکانہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج، محترمہ نصرت بھٹو گرلز کالج، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، رحمت پور اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول رحمت پور کا بھی دورہ کیا۔

صوبائی وزیر نے کالجز میں اساتذہ کی تاخیر سے حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، سعید غنی کا کہنا تھا کہ پرنسپل اور اساتذہ اگر وقت پر نہیں آئیں گے تو طلبہ کو کس طرح پابند کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر تعلیم سعید غنی کا مختلف اسکولوں کا دورہ، ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر تعلیم نے کلاسوں میں سماجی فاصلے کے فقدان پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ای ڈی او کو تمام اسکولوں میں سماجی فاصلہ کی ہدایات کیں۔

Related Posts