وزیرِ خارجہ نے مسئلۂ کشمیر و فلسطین کو اقوامِ متحدہ کی ناکامی قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود قریشی
حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلۂ کشمیر اور فلسطین کو برسہا برس گزر جانے کے باوجود حل نہ ہونے کو اقوامِ متحدہ کی ناکامی قرار دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے 75ویں اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم اقوامِ متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں۔ ادارے کے قیام کو 75 برس ہو گئے۔

 خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے قیام کا مقصد آئندہ نسلوں کو جنگ کے خطرات سے بچانا اور قیامِ امن تھا۔ 75 برس کی تکمیل جہاں اقوامِ متحدہ کیلئے خوشی کا موقع ہے، وہاں احتساب کا بھی ہے۔

اقوامِ متحدہ کو فرائض یاد دِلاتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ عالمی ادارے (اقوامِ متحدہ) کے قیام کے کیا مقاصد تھے؟َ اور ان کے حصول میں کیا کامیابیاں یا ناکامیاں ہوئیں؟یہ دونوں باتیں ملا کر دیکھئیے۔ 

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے مسائل اقوامِ متحدہ کی واضح ناکامیاں ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے وعدہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام استصوابِ رائے کا حق رکھتے ہیں، انہیں یہ حق دیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی مظلوم کشمیری حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنا خون بہا رہے ہیں۔ غاصب بھارت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر نسل پرست قوتوں نے دوسری جنگِ عظیم جنم دی جو آج پھر اسلاموفوبیا لارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت جعلی حملہ کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا انتباہ

Related Posts