راولپنڈی کی سڑکوں پر پاگل کتوں کا قبضہ، 4 شہری زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Govt officers should be fined Rs50,000 for dog bite cases’

راولپنڈی :تھانہ صدر بیرونی کی حدود چکری روڈ بہار کالونی میں پاگل کتوں کی بھرمار ،کتوں کے کاٹنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

چکری روڈ بہار کالونی میں پاگل کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ایک پاگل کتے نے دوسرے کتوں کو کاٹا جس سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوا جبکہ کتوں کے کاٹنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

انتظامیہ نے ابھی تک پاگل کتوں کے بڑھتے ھوے واقعات پر کوہی نوٹس نہیں لیا جس کی واجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گی ہے جبکہ اسپتالوں میں سگ گزیدگی کی ویکسین بھی ختم ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ کو کتوں سے آزاد کرانے کی بات پر اپنی فلاح کا پروگرام لایاگیا۔مراد سعید

متاثرین اور اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزداراورکمشنر راولپنڈی سے پاگل کتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts