لاہور:صوبہ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سیاسی مخالفین کیلئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس کے دوران پس منظر میں سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ اسلحے کی نمائش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بدمزگی کے بعد فیاض الحسن چوہان نے مخالفین کو آنکھیں دِکھانے کی بجائے بندوق دکھانا شروع کردی۔ ویڈیو بیان میں فیاض الحسن چوہان پس منظر سے سیمی آٹو میٹک گن ہٹانا بھول گئے۔
قبل ازیں فیاض الحسن چوہان سکیورٹی رسک کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس حفاظت کے خیال کے پیشِ نظر لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے جسے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ رکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی سی کا نتیجہ صفر جمع صفرہو گا، فیاض الحسن چوہان