راولپنڈی میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جرائم پر مجبور کرنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جرائم پر مجبور کرنے کا انکشاف
راولپنڈی میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جرائم پر مجبور کرنے کا انکشاف

راولپنڈی میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بہلا پھُسلا کر جرائم پر مجبور کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں بچوں کو مختلف حیلے بہانوں سے ورغلا کر جرائم پر مجبور کیا جاتا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں قاسم قسط گھر کے نام سے مشہور قاسم نامی ورکر بچوں کو بلیک میل کرتا ہے۔

معصوم بچوں کو بلیک میل کرنے کیلئے جنسی درندگی کا سہارا لیا جاتا ہے، قاسم کے گروہ میں 5 سے 6 افراد شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں 2 افراد نے درخواست دی ہے۔

مذکورہ علاقے میں گلی نمبر 3کے بزرگ شہری درزی کی دُکان چلاتے ہیں جہاں منیب نامی شاگرد کام کرتا ہے۔ بزرگ شہری نے منیب کو گروہ کے چنگل سے آزاد کروایا اور اب اسے درزی کا کام سکھا رہے ہیں۔

منیب نے جب سے بزرگ شہری کے ہاں کام کرنا شروع کیا، گروہ کے لوگوں نے بزرگ شہری اور بچے کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ گزشتہ شب 9 بجے گروہ کے کچھ لوگوں نے بزرگ شہری کو گن پوائنٹ پر رکھ لیا۔

گروہ کے ملزمان نے بزرگ شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو دکان سے نکال دیں۔ رات گئے تک مذکورہ بزرگ خوف کے باعث تھانے نہ جاسکے تاہم جب دوبارہ سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں تو انہیں آگے بڑھنا پڑا۔

محمد نذیر نامی بزرگ شہری اور منیب نے تھانہ نصیر آباد میں درخواست دے دی تاہم تھانے والوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر اِس گروہ کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو اندیشہ ہے کہ کوئی حادثہ ہوسکتا ہے۔

متاثرہ بزرگ کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ساتھ معصوم بچے کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ قانون وقت سے قبل کارروائی کیوں نہیں کرتا؟ ہماری حکامِ بالا سے درخواست ہے کہ جرائم پیشہ گروہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حساس ادارے کے نام پر غریبوں کی زمینوں پر قبضے شروع

Related Posts