اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا سے 3 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا ہوکر 6 ہزار 420 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 566 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 869 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 7 ہزار سے زائد ہیں۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک31 لاکھ 94 ہزار 317 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد33 ہزار 393 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ33ہزار947، پنجاب میں 98ہزار 428، خیبرپختونخوا میں 37ہزار357، بلوچستان میں 14ہزار 394، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 533، گلگت بلتستان میں3 ہزار 483 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 162 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 460 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 226افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار258،آزاد کشمیر میں 69، گلگت بلتستان میں 82، اسلام آباد میں180 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اکتوبر، نومبر میں کورونا سے اموات بڑھ سکتی ہیں، ڈبلیو ایچ او