ملتان میں کمسن طالبِ علم جنسی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان میں کمسن طالبِ علم جنسی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج نہ ہوسکا
ملتان میں کمسن طالبِ علم جنسی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج نہ ہوسکا

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں کمسن طالبِ علم کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا  ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق حارث نامی 5ویں جماعت کے طالبِ علم کو گزشتہ شب شادی کی تقریب کے دوران شراب پلا کر جنسی زیادتی کی جس سے حارث کی حالت غیر ہو گئی۔

ملزمان نے حارث کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا۔ حارث کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی ایف آئی آر تاحال درج نہ کی جاسکی جبکہ بچے کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کرایا گیا۔

معصوم حارث کے والدین کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کا حصول ناممکن ہوگیا ہے۔ اللہ سے انصاف کے طلبگار ہیں جو نہ رشوت لیتا ہے اور نہ ہی چکر لگواتا ہے۔ حارث کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ہماری معاشرتی اقدار

Related Posts