رینجرز کی مدینہ کالونی میں کارروائی، جھاڑیوں میں چھپائے آر پی جی 7 کے راؤنڈز برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rangers ecoverd RPG 7 rounds in Madina Colony

کراچی: پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے مدینہ کالونی میں کے ڈی اے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن اور واٹر بورڈ سے متصل جھاڑیوں سے RPG-7 کے 4 عدد راؤنڈز بر آمد کر لیے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کو خفیہ ذرائع سے RPG-7 راؤنڈز چھپائے جانے کی اطلاع ملی، اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز(سندھ) کی کوئیک ر یسپانس فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن کے دوران4 عدد RPG-7 کے راؤندز بر آمد کر لیے جو کہ شرپسند عناصر کی جانب سے شہر میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے تھے۔

علاقے کو سراغ رساں کتوں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے کلیئرکیا جا رہا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جرائم میں اضافہ ،سندھ حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، خرم شیر زمان

Related Posts