بوریوالا میں ذہنی معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five accused of gang-raping arrested in Buriwala

بوریوالا : دربارحاجی شیردیوانؒ پر سلام کی غرض آئی ذہنی معذور لڑکی گینگ ریپ کا شکار بن گئی ،ذہنی معذور خاتون کو رات گئے تک محکمہ زراعت کی سرکاری عمارت میں پانچ افراد مل کرزیادتی کا نشانہ بناتے رہے تاخیری حربو ں کے بعد مقدمہ درج َ َ کرلیا گیا۔

ساہوکا کے علاقے دربار حاجی شیردیوان چاولی مشائخ کے مزار پر سلام کی غرض سے فیصل آباد سے آئی ذہنی مریض خاتون پروین بی بی گینگ ریپ کا شکار ہو گئی ۔

چک نمبر317کے رہائشی اوباش ملزمان محمد نعیم چاولیانہ،محمد صدیق چاولیانہ،محمد رشید،ظہیر احمداور علی رضا چاولیانہ محکمہ زراعت کی خالی عمارت میں لے جاکر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے ۔

خاتون کی چیخ و پکار پراہل دیہہ کی15پر کال کر نے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان خاتون کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے عارف کیس دبانے کوشش کر تے رہے بعدا زاں اہل علاقہ اور میڈیا کو علم ہو نے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر ڈی ایس پی بوریوالا شمس الدین خان موقع پرپہنچ گئے اور پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔جب اس بارے میں ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا تو اس نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

Related Posts