پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ44.12فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.46فیصد زائد رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس42234پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

تاہم بعد ازاں نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع ہوئی جس کے باعث انڈیکس42554پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی۔

کے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے42504.76پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس102.45پوائنٹس کے اضافے سے18046.26پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرذ انڈیکس 101.79پوائنٹس کے اضافے سے30167.01پوائنٹس پر بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب21ارب 73کروڑ93لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب45ارب41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 210میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 112.32روپے کا اضافہ ہوا۔

Related Posts