وزیر اعظم 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کے دن کوئی اسمبلی نہ آئے، پارٹی ارکان کووزیر اعظم کا خط
تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ کے دن کوئی اسمبلی نہ آئے، پارٹی ارکان کووزیر اعظم کا خط

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔کلبھوشن کیس میں بھارت مسلسل غیرملکی وکیل مقرر کرنے پراصرار کر رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر غیرملکی وکیل مقررکرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ ہندوستان کو بتا دیا کہ ہماری عدالت میں غیرملکی وکیل پیش نہیں ہوسکتا۔

زاہد حفیظ چودھری کا دہشتگردی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم پوری طرح متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زیادہ ہتھیار اکٹھے کر رہا ہے، اسلحے کی دوڑ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ بن گئی، ہمسایہ ملک دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔

زاہد حفیظ چودھری کا مزیدکہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کے وارنٹس پہنچا دئیے گئے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر پر امید ہیں کہ فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس نے شنگھائی تعاون آن لائن اجلاس میں پاکستان کا سیاسی نقشہ اتارنے کا نہیں کہا، پاکستان کا سیاسی نقشہ بیک گراؤنڈ سے اتارنے کا بھارت کا مطالبہ رد ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انڈیا سلامتی کونسل کی قراردادوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اس کیہمسائیوں کیساتھ تعلقات کودیکھیں تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

گلگت بلتستان کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ گلگلت میں اصلاحات وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے، اس سے متعلق پاکستانی اقدام کا سلامتی کونسل قراردادوں پراثر نہیں پڑے گا۔

فلسطین اسرائیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ فلسطین پر پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے، اس دو ریاستی حل میں القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہو۔

Related Posts