موسمیاتی تبدیلی سے آئندہ نسلوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن ہوگا، وزیراعظم
یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آب و ہوا کی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات کیلئے اقوام متحدہ سے باہمی تعاون مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کیلیفورنیا کے سابق گورنر اور اداکار آرنلڈ شوارزینگر کی دعوت پر ویانا میں آسٹریا کے چوتھے عالمی اجلاس کے دوران ویڈیو بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے متنبہ کیا کہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے برف تیزی سے پگھل رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کسی بھی غفلت سے آئندہ نسلوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر دنیا اب بھی نوٹس نہیں لیتی ہے تو مجھے ڈر ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو خطرہ میں ڈالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگ بھگ بیس سال پہلے موسمیاتی تبدیلی کے موضوع کو شکوک و شبہات کے ساتھ لیا گیا تھا لیکن آج یہ ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک دہائی قبل احساس ہوا تھا کہ گلیشیر تیز رفتار سے پگھل رہے ہیں۔وزیر اعظم نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کے بارے میں اپنا نظریہ بتایا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ان کی سیاسی جماعت جب صوبہ خیبر پختونخوا میں سات سال قبل اقتدار میں آئی تھی تو وہاں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ریکو ڈک کیس میں عالمی بینک نے پاکستان کوجرمانے کی ادائیگی سے روک دیا

انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ موسمی تبدیلیوں کے خلاف جنگ کے لئے باہمی تعاون کریں۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا موسمی تبدیلیوں کے خلاف مقصد کے طور پر ملکرکام کرے۔

Related Posts