کراچی: ادارہ ترقیات کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افسران کے لیے سوک سنیٹر کی مسجد میں تمام یونینز کی جانب سے مشترکہ دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مشترکہ دعائیہ تقریب میں ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے آصف اکرام، پیپلز لیبر بیور و سندھ کے صدر حبیب جنیدی اور کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعرؤف، صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری دلاور خان، لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری اشرف صاحب، صدر قمرالظفر خان، چیئرمین ابراہیم حسین کاکا، وطن پرست لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ عمران حسین جعفری، جنرل سیکر ٹری ذیشان ملک اور مزدور یونین سے انور شیخ شریک تھے۔
چیئرمین محمد عبدالمعرؤف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم عثمانی اور وسیم رضا کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ کے ڈی اے کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے،وطن پرست کے عمران جعفری نے کہا کہ مرحومین کے لواحقین کو یہ یقین دلاتے ہے کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری اشرف نے کہا کہ وسیم عثمانی اور وسیم رضا ادارے میں 35 سال سے اپنے فرا ئض لینڈ ڈپارٹمنٹ میں انجام دے رہے تھے اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے سانحات سے محفوظ رکھے۔
آخر میں کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ڈائریکٹرجنرل جناب آصف اکرام نے کہا کہ آج اس اتحاد کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ تمام یونین مشترکہ طور پر اجتماعی دعا میں شریک ہیں۔
کے ڈی اے ایمپلائز یونین نے ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے آصف اکرام سے درخواست کی کہ مرحومین کے لواحقین کو (Disease Quota) پر جلد از جلد ملازمت فراہم کریں اور مرحومین کے بقایات جات پندرہ دن کے اند ر ادا کردیئے جاہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔