دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان کوہلی پہلے نمر پر برا جمان ہیں، پاکستان کے ون ڈے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
دوسری جانب امام الحق 11 ویں اور فخر زمان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا دوسرا نمبر ہے۔
جب کہ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے کرس ووکس ساتویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں،پاکستان کے محمد عامر ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا جب کہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔