موٹر سائیکل چھینے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر سائیکل چھینے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4ملزمان گرفتار
موٹر سائیکل چھینے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4ملزمان گرفتار

کراچی: موٹر سائیکل چھیننے کے وارداتوں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک و زخمی کرنے والے 4 ملزمان کو گڈاپ پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینی گئی 5 موٹر سائیکلیں، اسلحہ ودیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔

اے وی ایل سی کے مطابق ملازمان کی گرفتاری کے بعد تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے دیگر سا تھیوں کی گرفتار ی، مزید گا ڑیوں کی بر آمد گی بھی جلد متوقع ہے۔ملزمان کراچی سے مو ٹر سا ئیکلیں چھیننے والے ایک بڑے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور متعدد وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان روزانہ کی بنیادپر مو ٹر سا ئیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتے ہیں،واردات کے دو ران اکثر مالکان کو گولی ما ر کر زخمی کر دیتے تھے،ملزمان جعلی کمپیو ٹرائزڈ کاغذات بنانے کے ما ہر ہیں،نئی مو ٹر سائیکلیں چھین کرپنچ کر تے ہیں اور جعلی کاغذات بناکرکراچی سے با ہر کے نمبر لگا کر فروخت کر دیتے ہیں۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان پہلی مر تبہ گرفتار ہوئے ہیں جن کا پو لیس کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔گرفتار ملزمان میں طا رق ولد عبدالحمید،الطاف ولدرمضان،خلیل احمدولدجام مقبول،اسحاق ولدرفیق شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تین مختلف تھانوں پانچ مقدمات، جن میں تھانہ گلشن معمار، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے اور تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کرلئے گئے، گرفتار ملزمان سے بر آمد ہونے والی اشیاء میں نمبر1موٹر سائیکل نمبری RNP-2243میکرھنڈا 125 چھینی ہوئی،تھانہ گلشن معمار۔نمبر2۔موٹر سائیکل نمبر3، شامل ہیں

اس کے علاوہ سپر پا ور 70 سرقہ شدہ KMG-4662 تھانہ سا ئٹ سپر ہائی وے۔نمبر3۔موٹر سائیکل نمبری LAT-9649ھنڈا 125 چھینی ہوئی تھانہ سا ئٹ سپر ہائی وے۔نمبر4،دو (02) عدد مو ٹر سا ئیکلیں یو نیک اور با یو نک پنچ شدہ۔نمبر5، دو (02) عدد پستول معہ 08را ؤنڈ۔ نمبر6،نمبر پنچ کر نے والے مکمل اوزار اور گرائنڈر وغیرہ ملزمان سے بر آمد کر لیے گئے ہیں۔

Related Posts