کراچی میں نجی اسکولز وقت سے قبل کھولنے پر سیل، قانونی کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں نجی اسکولز وقت سے قبل کھولنے پر سیل، قانونی کارروائی شروع
کراچی میں نجی اسکولز وقت سے قبل کھولنے پر سیل، قانونی کارروائی شروع

وزارتِ تعلیم سندھ نے کراچی میں حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے نجی اسکولز کو وقت سے قبل کھولنے پر سیل کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن میں واقع 4 نجی اسکولز کو ہم نے سیل کردیا ہے۔

پیغام میں وزیرِ تعلیم  سندھ سعید غنی نے کہا کہ جن اسکولز کو سیل کیا گیا، ان میں الائیڈ اسکول، فیض پبلک اکیڈمی، بیسٹ وے گرامر اسکول اور ہاجرہ میموریل اسکول شامل ہیں۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ مذکورہ اسکولوں کو پری پرائمری کلاسز شروع کرنے پر سیل کیا گیا جس کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ میری والدین سے گزارش ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوا جس کے تحت پہلے مرحلے میں میٹرک اور انٹر سے لے کر اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولے گئے۔ پرائمری سطح کے تعلیمی ادارے بند رہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت مڈل، پرائمری اور پری پرائمری سطح کی تعلیم 30 ستمبر سے شروع کی جانی تھی۔ پرائیویٹ اسکولز نے حکومتی فیصلے کے خلاف اسکولز آج سے ہی کھول لیے تھے جس پر وزیرِ تعلیم سندھ نے کارروائی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ کیوں؟

Related Posts