ریلوے پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ سامان برآمد، 4 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

railway police recovered stolen goods, 4 accused arrested

کراچی: ریلوے پولیس کی کامیاب کارروائی میں جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹور سے ریلوے کاچوری شدہ قیمتی سامان برآمدکر کے 4ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ریلوےپولیس کے اے ایس آئی طارق بشیرو عملہ جمعہ گوٹھ میں موجود تھاکہ اسی دوران مخبر نے اطلاع دی کہ ریلوے اسٹور جمعہ گوٹھ سے سامان چوری کرنیوالے ملزمان جھاڑیوں کے قریب رکشہ میں لوڈ کر رہے ہیں ۔

اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی تنویر انجم پولیس ٹیم کے ہمراہ پہنچنے تو مخبر خاص کی نشاندہی پر جھاڑیوں کے اندر خالی جگہ پر رکشہ  میں سامان لوڈ کرنیوالے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزما ن کی شناخت نادر خان ولد نیک محمد ،زوہیب اسلم ولد محمد اسلم ،یاسر ولد درشن ،روشن ولد وارث کے نام سے ہوئی، رکشہ سے چوری شدہ سامان برآمد ہوا ،ریلوے میٹریل اور رکشہ قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ مورخہ 14ستمبر 2020کو مدعی مقدمہ پی ڈبلیو آئی ریلوے محمد علی نے تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی میںاپنا بیان 154 ض ف قلمبند کروایا تھا کہ ہمارے پی ڈبلیو آئی اسٹور ریلوے اسمبلی یارڈ جمعہ گوٹھ سے ریلوے میٹریل 8 عدد ہیرنگ پلیٹ،7 عدد انیکر پلیٹ، 3 عدد فش پلیٹ، 1 عدد سگنل پلیٹ نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ہیں ۔

مدعی کی ایسی رپورٹ پر تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی میں مقدمہ نمبر 19/2020 بجرم زیر دفعہ 380 ت پ درج رجسٹر کیا گیا مقدمہ کی تفتیش اے ایس آئی محمد طارق بشیر کے حوالے کی گی تھی۔

مزید پڑھیں:ریلوے پولیس ڈاکو بن گئی، نوجوان پر بد ترین تشدد، مسافر ذہنی توازن کھو بیٹھا

ریلوے پولیس کے اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی تنویر انجم اور اے ایس آئی محمد طارق کی بر وقت کارروائی اور مال کی برآمدگی کو بے حد سراہا ہے۔

Related Posts