وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت کراچی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم، نوٹیفیکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت کراچی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم، نوٹیفیکیشن جاری
وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت کراچی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم، نوٹیفیکیشن جاری

شہرِقائد کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی رابطہ و عمل درآمد کمیٹی  (پی سی آئی سی) قائم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پروونشل کو آرڈینیشن اینڈ امپلی منٹیشن کمیٹی (پی سی آئی سی) کا قیام عمل میں لایا گیا۔کمیٹی کے چیئرمین وزیرِ اعلیٰ سندھ ہوں گے جبکہ چیف سیکریٹری سندھ اس کے ممبر ہوں گے۔

وفاقی حکومت کو بھی کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت سے ایک نمائندہ کمیٹی کا ممبر ہوگا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا نمائندہ، کمشنر کراچی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور 5 کور کمانڈرز کو بھی کمیٹی میں رکنیت دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے قیام کا مقصد ترقیاتی کاموں کیلئے دستیاب تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر منصوبہ بندی اور عمل درآمد ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت شہری حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانا پی سی آئی سی کی ذمہ داری ہوگی۔ تمام پراجیکٹس کا ریکارڈ رکھنا، متعلقہ اداروں سے کام کروانا اور منصوبہ بندی پر دستیاب وسائل مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی خصوصی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی، وزراء اور اراکینِ اسمبلی کورونا کا شکار

Related Posts