کے ایم سی میں تعینات افسران کو پرانے گریڈاور اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی
سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی

کراچی: کے ایم سی میں تعینات دوسرے اداروں کے افسران کو سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پرانے گریڈ اور اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اس حکم نامے کے تحت بلدیاتی افسران کے سب سے بڑے برج مسعود عالم ڈائریکٹر کوآرڈینیشن گریڈ 20 کو واپس گریڈ 17 میں محکمہ جنگلات حکومت سندھ واپس بھیج دیا گیا ہے۔

مسعود عالم گزشتہ پندرہ سالوں سے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تھے، نجیب احمد چیف انجینئر گریڈ 20 کو گریڈ 17 میں واٹر بورڈ واپس بھیج دیا گیا۔ انیس قائم خانی سپریٹینڈنگ انجینئر گریڈ 19 کو بھی واپس 17 گریڈ میں واٹر بورڈ روانہ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ طارق عزیز ایکسئین 18 گریڈ کو بھی 17 گریڈ میں واٹر بورڈ، شکیب احمد ڈائریکٹر انوائرمنٹ گریڈ 19 کو انجینئرنگ برانچ ایس یوجی سروسز۔ شبیہ الحسن گریڈ 19 کے چیف انجینئر کو واپس کچی آبادی میں گریڈ 17 میں بھیج دیا گیا۔

آفاق سعید گریڈ 19 کے فنانشل ایڈوائزر کو گریڈ 14 میں ڈی ایم سی سینٹرل، نعمان ارشد ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو گریڈ 19 سے گریڈ 5 میں واپس ڈی ایم سی سینٹرل، مظہر شیخ ڈائریکٹر پلاننگ گریڈ 18 سے واپس ڈی ایم سی ویسٹ، مشیراحمد ڈائریکٹر مشین پول گریڈ 19 کوگریڈ 11 واپس پارکس ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے بعد ان کے خلاء کے بعد اہم پوسٹیں خالی ہو جائیں گی.جس پر تعیناتیاں اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہیں کہ ان کا تعلق نالہ صفائی سمیت ترقیاتی کاموں سے ہے۔

مذکورہ اقدامات کے بعد امید ہوچلی ہے کہ بلدیاتی ادارے اب درست سمت میں شہر اور شہریوں کی خدمت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

Related Posts