متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق چیئرمین بلدیہ غربی کراچی اظہار الدین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
اظہار الدین احمد قبل ازیں سائٹ ٹاؤن کراچی کے ناظم بھی منتخب ہوئے، بطور سینئر سیاستدان اور تجربہ کار بلدیاتی نمائندہ اظہار الدین احمد نے شہرِ قائد کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
سابق چیئرمین بلدیہ غربی کے انتقال سے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) میں معتدل سیاست کا خلاء پیدا ہوگیا، ملک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار الدین احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ ضمیر اختر نقوی کا انتقال ، سنہرے دور کا اختتام