لندن: معظم احمد خان نے نفیس ذکریا کی جگہ برطانیہ میں پاکستان کے لئے نئے ہائی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق معظم خان کا سفارتی کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے۔اپنی موجودہ ذمہ داری سے قبل وہ وزارت خارجہ امور میں خصوصی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
معظم احمد خان واشنگٹن ، نیروبی ، دی ہیگ اور نئی دہلی میں پاکستان کے مشنوں میں مختلف سفارتی خدمات انجام دیتے رہے۔
انہوں نے نیدرلینڈ اور متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر پاکستان کیلئے خدمات انجام دیں۔ وزارت خارجہ میں معظم خان نے ڈائریکٹر جنرل (یورپ) ، ڈائریکٹر جنرل (وزیر خارجہ ) اور ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں:مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے، بلاول بھٹو