پاکستان میں کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے  جبکہ مزید 6 شہری وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 2 ہزا ر 424 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 389 ہے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 455 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 261 ہو گئی اور فعال کیسز 5 ہزار 774 رہ گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک29 لاکھ95 ہزار 890ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد27ہزار 277 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ32ہزار250، پنجاب میں 97ہزار 817، خیبرپختونخوا میں 37ہزار79، بلوچستان میں 13ہزار 621، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 426، گلگت بلتستان میں3 ہزار 269 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 962 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 445 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 220افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار257،آزاد کشمیر میں 66، گلگت بلتستان میں 78، اسلام آباد میں178 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان نے کہا  کہ موسم بدل رہا ہے، سردی آ رہی ہے، پاکستان کے عوام کو چاہئے کہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ موسم تبدیل ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: موسم بدل رہا ہے، کورونا پر سنجیدہ ہونا ہوگا۔وزیرِ اعلیٰ 

Related Posts