کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 42700 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے باوجود 42500پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔
مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 8ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ54فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ کا رجحان غالب دیکھا گیا۔
منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42743پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر حصص کے فروخت کے سبب انڈیکس ایک موقع پر 42368پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔
مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال تو ہو گیا مگر کاروباری سرگرمیاں مایوس کن رہیں۔پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 0.64پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42530.67پوائنٹس سے بڑھ کر 42531.31پوائنٹس ہو گیا۔
دوسری جانب 36.45پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18034.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30246.21پوائنٹس سے گھٹ کر 30232.67پوائنٹس ہو گیا۔
مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب17کروڑ 83لاکھ72ہزار 976روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب74ارب 21کروڑ41لاکھ 3ہزار306روپے سے کم ہو کر 79کھرب66ارب 3کروڑ57لاکھ 30ہزار330روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 50کروڑ95لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 17ارب روپے مالیت کے 52کروڑ61لاکھ 86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور رپر428کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،231میں کمی اور 13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 6کروڑ70لاکھ،پاک انٹر نیشنل بلک 4کروڑ29لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ98لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ53لاکھ اور بینک آف پنجاب 2کروڑ4لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔