اداکار فیصل قریشی لوڈشیڈنگ سے پریشان، کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار فیصل قریشی لوڈشیڈنگ سے پریشان، کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اداکار فیصل قریشی لوڈشیڈنگ سے پریشان، کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی کے الیکٹرک کے ہاتھوں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں میں شامل ہوگئے ہیں۔پریشانی کے باعث انہوں نے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔

انہوں نے اپنے علاقے کی لوڈشیڈنگ کے اوقات سے کے الیکٹرک کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی نہیں تھی اور پھر رات کے ایک بجے دوبارہ بجلی چلی گئی اور خدا جانے کہ کب بجلی واپس آئے گی۔

فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم نے آپ کی شکایت کا جواب آپ کو ڈی ایم یعنی ذاتی میسج میں دے دیا ہے۔

اداکار کے اِس ٹوئٹ پر جہاں ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ جواب دیئے تو وہیں اداکار، میزبان و گلوکار فخر عالم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔فخرِ عالم نے اپنے ٹوئٹ میں فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ اپنے بل کا اکاؤنٹ نمبر کے الیکٹرک کو ڈی ایم کریں شاید آپ کے گھر کی بجلی ڈی ایم اِن باکس میں ہو۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کے الیکٹرک ایک پیشہ ورانہ کمپنی ہے اور آج کل تو یہ بلنگ ہیکنگ کے معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہے۔فخرِ عالم کے اِس ٹوئٹ پر فیصل قریشی نے لکھا کہ آ ہم ڈی ایم، ڈی ایم کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔

Related Posts