اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ رشکئی اکنامک زون قائم کرنے کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس میں معاہدہ آج ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ رشکئی میں خصوصی اکنامک زون کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط کی تقریب آج شام کے وقت وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ چین کی سڑک اور پل تعمیر کرنے والی کمپنی ترقیاتی شراکت دار ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون کا یہ معاہدہ فیصل آباد میں اکنامک زون کے قیام کے بعد دوسرا معاہدہ ہوگا جو پاکستان میں صنعتکاری کے رجحان کے فروغ کا باعث بنے گا۔
Development Agreement Signing Ceremony for Rashakai Spec Eco Zone (SEZ) will be held today evening at PM House. China Road & bridge Const Company is the development partner with KP Govt.2nd after Faisalabad,to accelerate Industrialisation in Pakistan. #cpec #CPECMakingProgress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 14, 2020
یہ بھی پڑھیں: عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں