ہالینڈ میں ہاکی کے سابق پاکستانی کپتان کی بیٹی فضا سلمان گول کیپر بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالینڈ میں ہاکی کے سابق پاکستانی کپتان کی بیٹی فضا سلمان گول کیپر بن گئیں
ہالینڈ میں ہاکی کے سابق پاکستانی کپتان کی بیٹی فضا سلمان گول کیپر بن گئیں

ہالینڈ میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر کی صاحبزادی  گول کیپر باپ کی گول کیپر بیٹی ثابت ہوئیں، فضا سلمان نے بھی گول کیپنگ کو اپنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں فضا سلمان نے ایک مقامی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 نمبر کی شرٹ میں مدِ مقابل ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔ مخالف ٹیم کے کھلاڑی ایک بھی گول نہ کرسکے۔

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر کی بیٹی فضا سلمان کی عمر ابھی 12 سال ہے جبکہ انہوں نے ہاکی کھیلنا 8 سال کی عمر سے شروع کردیا تھا۔ ہالینڈ کے مقامی کلب میں فضا سلمان انڈر 14 ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

اولمپین سلمان اکبر قومی ٹیم کیلئے گول کیپر کے طور پر کھیلتے ہوئے 12 نمبر کی شرٹ پہنا کرتے تھے، والد کی یاد تازہ کرنے کیلئے فضا سلمان نے بھی 12 نمبر کی ہی شرٹ کو اپنایا۔

صاحبزادی کے گول کیپر بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سلمان اکبر نے کہا کہ میری بیٹی ہاکی اپنے بچپن سے لگاتار کھیل رہی ہے۔ پھر خود گول کیپر بننے کی خواہش سامنے آئی۔ پہلے ہی میچ میں فضا کی ٹیم جیت گئی۔

سلمان اکبر کا کہنا تھا کہ بیٹی کا پہلی بار میچ کھیلنا اور جیتنا میرے لیے خوشی بلکہ فخر کی بات ہے۔ اول تو ہاکی سے منسلک ہونا قابلِ مسرت ہے، کیرئیر بنانے کا علم نہیں لیکن ہاکی کھیلنے والے کی بیٹی نے بھی ہاکی کو اپنایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: باب وولمر نے پاکستانی بیٹنگ  کیلئے بہت محنت کی، محمد یوسف

Related Posts