لاہور: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے کورونا وائرس ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آگیا جس پر ن لیگ نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے کیونکہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گزشتہ 3 روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں۔
پیغام میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز کی بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔ حمزہ شہباز کے علاج کی تمام تر قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ ہم پارٹی کارکنان اور پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ حمزہ شہباز کی صحتیابی کیلئے دُعا کریں۔
حمزہ شہباز کے علاج کی تمام قانونی زمہ داریاں پوری کی جائیں
علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے
قوم اور پارٹی کارکنان سے حمزہ شہباز کی صحت کے لئے دعا کی اپیل ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2020
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے منفی نتیجے اور مثبت توانائی کے ساتھ واپس آئی ہوں۔ندا یاسر