وزیراعلیٰ مہاراشٹر کے کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنا کنگنا کو مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے
اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

مہاراشٹر:بالی وڈ کی پنگا گرل کنگنا رناوت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان لفظی جنگ کے ساتھ قانونی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اودھے ٹھاکرے کے لیے ’بری‘ اور ’نامناسب‘ زبان استعمال کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف دو شکایات درج کر لی گئی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کنگنا کے خلاف درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور ایسا کرکے انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے کردار اور ان کے وقار کو گھٹانے کی کوشش کی ہے۔

یہی نہیں بلکہ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت جو ممبئی ہائی کورٹ میں اپنے ممبئی آفس کی مسماری کے خلاف کیس لڑ رہی ہیں، ایک ویڈیو میں مسٹر ٹھاکرے کو”تْو“ کہہ کر مخاطب کیا۔

اس کے علاوہ 33 سالہ اداکارہ نے اپنے آفس کو مسمار کیے جانے پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ مہاراشٹر حکومت ان کو شیوسینا کے ساتھ ‘لڑائی’ کی وجہ سے نشانہ بنا رہی ہے۔

Related Posts