اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 625.10 پوائنٹس بڑھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 625.10 پوائنٹس بڑھ گیا
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 625.10 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز(جمعرات)کے دوران تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث انڈیکس 625.10 پوائنٹس بڑھ گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی عالمی سطح پر پذیرائی، ملکی معیشت کے حوالے سے اچھے اعشاریے سمیت دیگر اہم امور حصص مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے رواں ہفتے کے پہلے چار روز کے دوران تین دن تیزی جبکہ ایک روز اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھنے کو ملی۔

آج کے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروبار کا آغاز اچھے انداز میں ہوا، جس کے باعث صبح 9 بج کر 46 منٹ پر انڈیکس 465.88 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42488.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک بھی دیکھنے کو ملا جب انڈیکس 698.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42896.36 پوائنٹس کی سطح کو بھی چھو گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 625.10 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42647.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج پورے کاروباری روزکے دوران ٹریڈنگ میں 1.49 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 49 کروڑ 86 لاکھ 11 ہزار 619 شیئرز کا لین دین ہوا ہے جس کے باعث انویسٹرز کو 70 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts