ترکش اداکارہ کی گٹار کے بعد پیانو بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکش اداکارہ کی گٹار کے بعد پیانو بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ترکش اداکارہ کی گٹار کے بعد پیانو بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انقرہ:پاکستان میں تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تْرکش اداکارہ اسرا بیلجک کی پیانو بجاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تْرک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا تاریخی و مرکزی کردار ادا کرنے والی تْرک اداکارہ اسرا بیلجک پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔حال ہی میں پاکستان کے برانڈز کی ایمبیسڈر بننے والی تْرک اداکارہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنی باصلاحیت ہیں۔

اسرا بیلجک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ پیانو بجا رہی ہیں۔واضح رہے کہ تْرک ڈرامے کی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے حلیمہ سلطان سمیت دیگر ترکش فنکاروں کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستانی شائقین ترک فنکاروں اور اْن کی نجی زندگی میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے فالو بھی کر رہے ہیں۔

Related Posts