اسلام آباد،سنگجانی انڈر پاس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،سنگجانی انڈر پاس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے لگیں
اسلام آباد،سنگجانی انڈر پاس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے لگیں

اسلام آباد:شہر اقتدار کے علاقے سنگجانی اوراس کے گردونواح میں رہنے والے مقامی افراد سنگجانی انڈر پاس کے اوپر بنے کھوکھوں کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، انڈر پاس مکمل طور پر تباہ ہوچکا،ٹھہرا ہوا پانی بدبودار ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگا۔

انڈر پاس کی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف وارداتیں آئے روز ہوتی رہتی ہیں، 15ستمبر کو بچوں کے اسکول کھل رہے ہیں ان کے لیے یہاں سے گزرنا محال ہو جائیگا،اکثر اوقات پانی بھرنے کی وجہ سے بچوں کا گرنا اور بچوں کا شدید زخمی ہونے جیسے واقعہ رونما ہو چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے کئی بار ڈی آئی جی موٹروے کو اپلیکیشن دی مگر نیچے والا عملا مقامی صحافیوں کے ساتھ بھتہ خوری میں ملوث ہے، پچھلے چھ ماہ سے لگاتار میڈیا کے لوگوں نے عوام کی آواز انتظامیہ تک پہنچائیں اورانتظامیہ کی بے بسی پر حیران مقامی لوگوں کا کہنا ہے مقامی صحافی کی وجہ سے انڈر پاس تباہی بدحالی کا شکار ہو گیا۔

سنگجانی انڈر پاس کے اوپر لگے کھوکھے کا کرایہ تیس ہزار ہے اور ایک صحافی یہ پیسہ اپنی جیب میں ڈال رہا ہے، صحافی ہونے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مافیا بن چکا ہے۔

انتظامیہ بھی اس کے مافیا کے ساتھ ملوث ہے،میڈیا ٹیم کو کوریج کرنے سے روک دیا جاتا ہے،عوام نے اسد عمر خان صاحب سے اپیل کی ہے کہ جو آپ نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں خدارا ایک بار آ کر دیکھ لیں آپ کے نمائندے یہاں پر ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔

سنگجانی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے لوگ شدید پریشانی سے دوچار ہیں، انڈر پاس کی بدحالی کی وجہ سے جی ٹی روڈ کے اوپر سے کراس کرکے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے حادثات ہوچکے ہیں اور کئی لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہناہے اسد عمر خان صاحب جب سے اس حلقے سے ایم این اے بنے وہ اپنے نمائندوں پر ہی انحصار کرنے لگے،انہیں چاہیے ایک کھلی کچہری اپنی مدد آپ کے تحت لگائیں جو صرف عوام کے لئے ہو اور عوام کے مسئلے سنیں جائیں۔

لاقانونیت ان علاقوں میں انتہا کو پہنچ گئی ہے پر فریاد سننے والا کوئی نہیں،علاقہ معززین کا کہنا ہے اسد عمر خان صاحب کو اپنے حلقے پر توجہ دینی چاہیے اور انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

Related Posts