کابل، افغان نائب صدر پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، 10محافظ ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل، افغان نائب صدر پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، 10محافظ ہلاک
کابل، افغان نائب صدر پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، 10محافظ ہلاک

کابل: افغان نائب صدر امر اللہ صالح قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کے قافلے میں شامل 10 محافظ ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امیر اللہ صالح کا قافلہ دارالحکومت کابل کی مرکزی شاہراہ رواں دواں تھا کہ سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں نائب صدر کے 10 محافظ ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

تاہم دھماکے میں نائب صدر امیر اللہ صالح بال بال بچ گئے، انہوں نے ٹیلی وژن پر پیغام میں اپنی خیریت سے عوام کو آگاہ کیا، اُن کا کہنا تھا کہ حملہ مجھے قتل کرنے کے لیے کیا گیا تھا لیکن میں محفوظ رہا۔ مجھے افسوس ہے میری وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ دھماکے سے نائب صدر کے محافظوں کی تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے کے وقت قافلے میں نائب صدر کے بیٹے بھی موجود تھے اور خوش قسمتی سے وہ بھی محفوظ رہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Posts