راولپنڈی،واسا نے پانی کے واجبات کی وصولی کے لئے نئی پالیسی وضع کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،واسا نے پانی کے واجبات کی وصولی کے لئے نئی پالیسی وضع کر لی
راولپنڈی،واسا نے پانی کے واجبات کی وصولی کے لئے نئی پالیسی وضع کر لی

راولپنڈی: واٹر ایند سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی نے مالی خسارہ کم کرنے اورپانی کے واجبات کی وصولی کے لئے نئی پالیسی وضع کر لی ہے جس کے تحت واٹر ٹیرف میں اضافے گھریلو صارفین سے پانی کے بلوں کی وصولی کے لئے ”ون لنک“نامی کمپنی سے معاہدہ کیا جائے گا۔

کمرشل صارفین سے پانی کے بلوں کی100فیصد وصولی یقینی بنانے کے لئے وصولیوں کا نظام نجی سطح پر ٹھیکے پر دیا جائے گا،اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا نے بلوں کی وصولی اور شہریوں کی سہولت کے لئے ون لنک نامی کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے تحت صارفین اپنے موبائل سے پانی کا بل جمع کرا سکیں گے جبکہ بنکوں اور ڈاکخانوں کے ذریعے بلوں کی وصولی کا سسٹم ختم کر دیا جائے گا نئے مجوزہ نظام کے تحت صارفین اپنے بلوں کی کیٹیگری بھی چیک کر سکیں گے جس سے غلط بلنگ کا امکان ختم ہو جائے گا۔

بل پر صارف اور اس کے گھر کی تصویر بھی آویزاں کی جائے گی، اسی طرح کمرشل سطح پر پانی کی چوری روکنے اور واجبات کی100فیصد وصولی یقینی بنانے کے لئے ریکوری کا نظام ٹھیکے پر دیا جائے گا۔

اس ضمن میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)کے ایم ڈی راجہ شوکت نے بتایا کہ کمرشل سطح پر جو صارفین اپنے واجبات باقاعدگی سے ادا نہیں کرتے ان کے بقایا جات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور اتھارٹی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں اسے شامل کر کے اس پر ٹی او آرز طے کئے جائیں گے۔

کمرشل واجبات کی وصولی کاکام ٹھیکے پر دیا جائے گا اسی طرح واسا کے ٹیرف میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے کیونکہ موجودہ ٹیرف کئی سالوں سے چلے آرہے ہیں جس سے واسا کے اخراجات پورے کرنا بھی ناممکن ہے،تاہم کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں ٹیرف میں اضافے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Related Posts