نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ، امریکی ڈاکٹر نے وطن واپسی سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ، امریکی ڈاکٹر نے وطن واپسی سے روک دیا
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ، امریکی ڈاکٹر نے وطن واپسی سے روک دیا

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی نئی  میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں امریکی ڈاکٹر نے انہیں وطن واپسی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کے خلاف آج عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف  کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے  جس میں امریکی ماہرِ امراضِ قلب نے علاج کے بغیر انہیں پاکستان واپس آنے سے منع کیا ہے۔

تازہ ترین میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ دیگر پیچیدہ بیماریوں کا بھی شکار ہیں جس کے باعث وطن واپسی ان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں امریکی ڈاکٹر نے رائے دی ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف انجیو گرافی کے بغیر پاکستان واپس نہ جائیں۔ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ کو عدالتی فیصلے کے تناظر میں اہم سمجھا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا

Related Posts