پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب16کروڑسے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب16کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب16کروڑسے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتار چڑھاوٗ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 310.56پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41985پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

جب کہ67.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب16کروڑ37لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 18.08فیصد کم رہا۔

گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42529پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے شروع کردئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے41985.19پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 159.08پوائنٹس کی کمی سے17839.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.52پوائنٹس کی کمی سے29796.30پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 293میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی گھٹ کر78کھرب 59ارب72کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts