وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس، سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے ساجد گوندل کی فوری بازیابی کا حکم جاری کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے ساجد گوندل کی فوری بازیابی کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیا۔ فیٹف بل کی منظوری سے متعلق حکمت عملی پر کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے مینڈیٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری، پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز، ایکس کیڈر پوسٹس پر جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے اور ملک میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2018ء اور 2019ء کابینہ میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور 27 اگست کے توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

اسلام آباد میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوریدی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ کو مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن میں پیشرفت اور معیاری سہولیات سے آراستہ ماڈل پناہ گاہوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال کی کارکردگی کو سراہا۔ اس ومقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی بھلائی سے ہی فلاحی ریاست قائم کی جا سکتی ہے۔ فلاحی ریاست ہی عوامی بہبود پر توجہ دے سکتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں کہا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت کوششیں کررہی ہے، مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،جس طرح کوروناکوشکست دی ایسے ہی مہنگائی کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج کابینہ میں ایف اے ٹی ایف بل پربات نہیں ہوئی، ایف اے ٹی ایف کے قوانین پرسیشن آئندہ ہفتے منعقد ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی واضح ہے،بل پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پورے پاکستان میں پناہ گاہ نیٹ ورک کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ ایف اے ٹی ایف بل کوپاس ہوناچاہیے اپوزیشن میں بھی کچھ لوگ ہونگے جوبل کی اہمیت سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط کلچر کو فروغ دیاگیا،جسے تبدیل کرنا ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ تبدیلی یہ نہیں ہوتی کہ بٹن دبادیاجائے اورسب تبدیل ہوجائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریفارمزسے متعلق ایک مرحلہ ہے جوطے کیاجارہاہے، کچھ لوگ ہیں جوتبدیلی کے عمل کو روکنا اور رکاوٹ بنناچاہتے ہیں جن لوگوں کے موجودہ سسٹم سے مفادات ہیں وہ مسائل پیدا کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی، آٹے کی قلت پیداکی گئی،مفاداتی گروپ کااقدام تھا، عوام کوتکلیف پہنچانے والے مفاد پرست مافیا کو شکست دیں گے،ن لیگ کے دورمیں قابلیت کی بجائے وفاداری کودیکھاجاتاتھا لیکن پاکستان تحریک انصاف تمام رکاوٹوں کوعبورکریگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ساجد گوندل زندہ ہوں گے اور انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے کیونکہ ہمیں پتا ہے کہ ان کے اہلخانہ کرب سے گزر رہے ہوں گے اور ہمیں اس بات کا احساس ہے۔

Related Posts