حسن ابدال میں اوورسیز پاکستانیوں کی قیمتی جائیداد وں پر قبضے ہونے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسن ابدال میں اوورسیز پاکستانیوں کی قیمتی جائیداد وں پر قبضے ہونے لگے
حسن ابدال میں اوورسیز پاکستانیوں کی قیمتی جائیداد وں پر قبضے ہونے لگے

راولپنڈی:حسن ابدال میں اوورسیز پاکستانیوں کی قیمتی جائیداد پر قبضے ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کا رہائشی متاثرہ شخص وقار احمد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا کہ قبضہ گروپ نے اس کی ملکیتی زمین واقع محلہ ڈاکٹر افضال روڈ کی تعمیرات مسمار کر دیں۔

وقار احمد کی ملکیتی زمین پر موجود کمرے اور چاردیواری کا تعمیراتی میٹریل اٹھا کر لے گئے تاکہ قبضے کے نشانات باقی نہ رہیں،وقار احمد کا کہنا تھا کہ جب میری وطن واپسی ہوئی تو میں اپنی زمین پر گیا جہاں قبضہ گروپ نے ہیوی مشینری کھڑی کر رکھی تھی۔

قبضہ گروپ کے سرغنہ غدیر نے مجھے دھمکی دی کہ زمین کی طرف مت آنا نہیں تو نقصان کے ذمہ دار تم خود ہو گے،متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ میری ملکیتی زمین پر قبضہ گروپوں کو بٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے مجھے یہ زمین بیچی،جن میں ملک سعید خان اور صفدر خان کے بیٹے آفتاب خان اور مہتاب خان شامل ہیں۔

ملک سعید خان سیاسی طور پر بااثر ہے اور اس نے تھانہ چوکی کو اپنے زیر اثر لے رکھا ہے جس سے سائل کی داد رسی نہیں ہو رہی،وقار احمد نے میڈیا کی وساطت سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ میں اور میری طرح بہت سے ایسے پاکستانی ہیں جو روزگار کے سلسلہ میں ملک سے باہر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثروبیشتر ان کی جائیدادوں پر قبضہ گروپ قابض ہو جاتے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ان قبضہ گروپوں کا اپنے آبائی علاقے اٹک سمیت پورے پاکستان سے صفایا کیا جائے،متاثرہ وقار احمد نے ڈی پی او اٹک اور ڈی سی او اٹک سے بھی اپیل کی کہ ان نوسرباز قبضہ گروپوں سے میری جان چھڑائی جائے اور میری ملکیتی زمین مجھے واپس دلوائی جائے۔

Related Posts