رشوت کا کمال،سی ڈی اے انسپکٹرز نے راستہ بند کرکے دکانیں بنوادیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

cda inspectors allowed illegal construction in islamabad

اسلام آباد:کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملی بھگت سے شہر اقتدار کے مختلف سیکٹرز اور مرکز میں غیر قانونی تعمیرات سلسلہ جاری ہے ۔سی ڈی اے افسر نے رشوت لیکر راستے میں دکان بنوادی۔

سی ڈی انفورسمنٹ کے انسپکٹرز اور اعلیٰ افسران کی آشیرباد سے غیر قانونی تجاوزات دھڑلے سے جاری ہیں ،انسپکٹرز اپنے حصے کا بھتہ وصول کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اورسی ڈی اے کے اعلیٰ افسران نے بھی مکمل چپ سادھ لی ہے ۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 مرکز میں قبضہ مافیا نے سی ڈی اے کی ملی بھگت سے پی ایس او پیٹرول پمپ کے ساتھ گلی کی سیڑھیوں کو توڑ کر گلی میں دکان بنا لی ہے جبکہ یہ کمرشل جگہ ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور یہاں سے شہری گزرتے ہیں لیکن اب دکان بننے کے بعد شہریوں کے لیے مشکل بن گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے سی ڈی اے کے انسپکٹر کو ہزاروں روپے دے کر عوام کے کروڑوں روپے کے راستے میں دکان بنا لی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی دکان کو فوراً ختم کرکے راستہ بحال کیا جائے اور اجازت دینے والے انسپکٹر کیخلاف انکوائری کروائی جائے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کے 200 رہائشی علاقوں میں چھوٹی صنعتیں قائم، عوام کی زندگی اجیرن

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر بلدیات فوراً اس پر کارروائی عمل میں لائیں کیوں کہ ہم اس وقت انتہائی اذیت میں مبتلا م ہیں ہیں ہمارا گزرنے کا راستہ بند ہو چکا ہے۔

Related Posts