پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی میر حاجی حیات تالپور انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Seven-time undefeated PPP MPA Mir Haji Hayat Talpur passes away

میرپورخاص : پیپلز پارٹی کے 7بار کے ناقابل شکست رکن سندھ اسمبلی میر حاجی حیات تالپور انتقال کرگئے،بلاول بھٹو نے سیاسی مصروفیات ملتوی کردیں۔

سینئرسیاستدان ، زمیندار اور پیپلز پارٹی کے رہنماء میر حاجی حیات تالپور کافی عرصے سے علیل تھے،پیر کی صبح 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

میر حاجی حیات تالپور 13 اپریل 1937 کو میر حاجی فتح محمد خان تالپور کے گھر میں پیدا ہوئے، میر حاجی حیات تالپور ان چند سیاست دانوں میں شامل تھے جنہیں سیاسی حریفوں نے کبھی شکست نہیں دی اور وہ 7بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

میر حاجی حیات تالپور 1985 ،1988 ، 1990 ، 1993 ، 1996 ، 2008 اور 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے پرویزمشرف کے دور میں 2003 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

میر حاجی حیات تالپورنے گزشتہ عام انتخابات میں بھی صحت کی وجوہات کی بناء پر حصہ نہیں لیا اور ان کے پوتے میر طارق تالپور نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، سینیٹر سسی پلیجو ، سینیٹر کرشنا کماری کولھی ، میر غلام علی تالپور ، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی اور نثار احمد کھوڑو سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر تک کھول دیں گے۔سعید غنی کا اعلان

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر حاجی حیات تالپور کے انتقال کی وجہ سے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے تین روزہ دورے کی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں۔

Related Posts