بیجنگ : چین کے ایک سوئمنگ پول میں ایک ریستوران کھول دیا گیا ہے جہاں صارفین پانی میں ڈوبتے ہوئے خود کھانا پکانے اور کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ میں ایک سوئمنگ پول ہے جہاں سیاح ٹھنڈے پانی میں گرم کھانا بناسکتے ہیں اور کھا سکتے ہیں۔
اس انوکھے ریستوران کی انتظامیہ نے بتایا کہ چولہا اور باورچی خانے کے دیگر برتنوں کو پلاسٹک کی میز میں سوئمنگ پول کے ٹھنڈے پانی میں رکھا گیا تھا جبکہ صارفین کے لئے کرسیاں بھی میز سے منسلک ہیں۔ گاہک یہاں اپنی ڈشز بناسکتے اور کھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا سے اموات جاری، امریکی گلوکارہ نے ٹرمپ کیلئے بد دُعائیں شروع کردیں