افغان صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 10 طالبان ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 10 طالبان ہلاک
افغان صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 10 طالبان ہلاک

قندھار:افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی قندھار میں ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں طالبان کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی 4 موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا تاہم طالبان کے حملے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابھی تک طالبان کی جانب سے حملے سے متعلق تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔

Related Posts