کورنگی میں لڑکی کی محبت میں اپنے دوست کو قتل کرنے والے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، قتل کی لرزہ خیز واردات واردات کے ملزمان پولیس نے گرفتار کرلئے
کراچی، قتل کی لرزہ خیز واردات واردات کے ملزمان پولیس نے گرفتار کرلئے

کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں 2ستمبر کوقتل ہونے والے منیف کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تو پولیس متحرک ہوئی اور کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ قتل کی اس واردات کو پولیس پہلے ڈکیتی کی واردات سمجھتی رہی لیکن سی سی ٹی وی کے مناظر سامنے آنے پر واضح ہوا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل چھیننے کا ڈرامہ رچایا،پولیس حکام نے ملزم نعمان اور شاہ رخ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کا کہناہے گرفتار ملزمہ عریبہ کے مقتول منیف سے تعلقات تھے جبکہ شاہ رخ سے بھی دوستی تھی،ملزمہ کے مطابق مقتول منیف اسے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شادی کے بعد ملزمہ مشتعل تھی اور چاہتی تھی کہ مقتول اس سے نکاح کرے۔

منیف کا نکاح دو سال قبل ہو چکا تھا،جب 14 اگست کو دلہن کی رخصتی ہوئی تو ملزمہ نے مقتول کو دھمکیاں دی جس پر مقتول نے اسے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں،ملزمہ نے ہی مقتول کو فون کرکے بلایا اور پھر شاہ رخ کو فون کرکے بتایا کہ منیف آ گیا جس پر شاہ رخ نے اپنے دوست نعمان کے ساتھ جاکر منیف کو گولیاں مار کرقتل کر دیا۔

واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی،تاہم پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں کام کرکے تین دن میں قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts