جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، آرمی چیف
جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

فوجی اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر 1965ء کا دن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے۔ آج کے دن جب قوم کی یکجہتی، وطن سے محبت، قربانی اور بہادری کی بے شمار داستانیں رقم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے لیے 6 ستمبر صرف ایک دن نہیں، حوصلے کی پہچان بھی ہے۔ یہ دن 1948ء، 1965ء، 1971ء، کارگل کی جنگ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اس دن ہم نے ایک عظیم فتح حاصل کی۔

سپہ سالار نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے کئی گنا بڑے دُشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم اپنی آزادی کی حفاظت اپنے خون سے کر رہے ہیں۔ ہمارے ہمسایہ ملک نے ہمیشہ کی طرح غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ اگر ہم پر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم شہدا اور ان کے پیاروں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہمارے شہید، ہمارے ہیرو ہیں اور جو قومیں اپنے ہیرو کو بھول جاتی ہیں، مٹ جایا کرتی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ جس طرح شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، اسی طرح آپ بھی ہمارا فخر ہیں۔

انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج کی تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے فرض کی ادائیگی میں پاکستان فوج کی اعلیٰ روایات کو مقدم رکھا اور پیشہ ورانہ معیار کا ثبوت دیا ہے۔ ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے سینوں پر سجائے جانے والے میڈل ناصرف آپ بلکہ ہم سب کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔ پوری قوم شہدا کے حواحقین کے صبر اور قربانی کی مقروض ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے جرات کا مظاہرہ کرنیوالے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

اس خصوصی تقریب میں شہدا، غازیوں کے اہلخانہ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے 40 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری، 24 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت اور ایک جوان کو یونائٹیڈنیشن میڈل سے نوازا۔ شہدا کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی قربانیوں کی پوری دنیا متعرف ہے۔ دہشتگردی کے خلاف ہم نے اعصاب شکن جنگ لڑی۔ آزمائش کی تمام گھڑیوں میں ہم حوصلہ نہیں ہارے۔ آج کا پاکستان ایک پرامن پاکستان ہے جسے امن اور خوشحالی میں تبدیل کرنا ہے۔

Related Posts