چائے اب آپ کی دہلیز پر، پاکستان میں پہلی بار آن لائن چائے کی ترسیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چائے اب آپ کی دہلیز پر، پاکستان میں پہلی بار آن لائن چائے کی ترسیل
چائے اب آپ کی دہلیز پر، پاکستان میں پہلی بار آن لائن چائے کی ترسیل

مجموعی طور پر دیکھائے تو پورے پاکستان میں اس وقت تک دن کا آغاز نہیں کیا جاتا جب تک ایک بہترین چائے کا کپ پی نہ لیا جائے، اگر آپ کسی پاکستانی کے جسم سے خون کا نمونہ لینا چاہیں تو آپ کو ان کے جسم میں خون کے بجائے ان کی رگوں میں چائے دوڑتی ہوئی ملے گی۔

ٹیکنالوجی کی بدولت چائے (قومی مشروب) اب آپ کی دہلیز پر خود پہنچ جائے گی اور آپ گرما گرم بہترین چائے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

آپ جہاں چائے وہاں، اس نعرے کے ساتھ کراچی کے کچھ طلباء نے آن لائن چائے ڈیلوری سیٹ اپ شروع کیا ہے۔ اب، آپ سبھی کو صرف ایک فون کال کرنی ہے اور بہترین چائے (پٹھان کی چائے) اور (تھرموس چائے) کی دہلیز پر موجود ہوگی۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ چائے کے ما لک رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ اس حیرت انگیز آغاز کے پیچھے ان کا مقصد یہ تھا کہ وہ ملک کا پسندیدہ مشروب ہر وقت آپ کی دہلیز پر مہیاکرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کراچی کے کچھ علاقوں کو درج کیا ہے، جہاں شہری ہماری چائے آن لائن منگوا سکتے ہیں، ان میں سندھی مسلم، طارق روڈ، گورومندر سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، جہاں ہر وقت ہمارے ڈلیوری بوائے موجودہوتے ہیں۔

اپنے کام کے آغاز کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنوں کی اکثریت طلباء پر مشتمل ہے جو پارٹ ٹائم کے طور پر یہ کام کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا، ہم دوسرے شہروں سے آئے ہوئے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں، تاکہ وہ اپنے مالی مسائل دور کرنے کے لئے رقم حاصل کرسکیں۔

ہماری پوری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ہم اپنی مصنوعات اور خدمات کا بہترین معیار فراہم کرسکیں،تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر پٹھان کی چائے کا ذائقہ مل سکے۔

Related Posts