اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے یومِ دفاع کے موقعے پر اپنے پیغام میں شہدائے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 1965ء کی جنگ کے مناظر نہیں بھول سکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ سن 1965ء کی پاک بھارت جند کے دوران میری عمر صرف 4 سال تھی لیکن میں سن 1965ء کی جنگ نہیں بھول سکتی جس کے دوران کرفیو کے سائرن بجائے جاتے تھے۔
سن 1965ء کی جنگ کی یاد تازہ کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کرفیو کیلئے سائرن بجانے کے ساتھ ساتھ بلیک آؤٹ بھی کیا جاتا تھا اور ریڈیو پر آنجہانی گلوکارہ نور جہاں کے گانے نشر کیے جاتے تھے۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس آسمانوں پر پٹرولنگ کرتے نظر آتے تھے تاکہ قوم کو دشمن کی جارحیت سے محفوظ رکھا جاسکے۔
سینیٹر شیری رحمان نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقعے پر شہدائے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سن 1965ء کی جنگ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہوں کیونکہ وہ راہِ حق کے شہید ہیں۔
Was 4 years old but can’t forget the 1965 war and its curfew sirens,black-outs while the radio played Noorjahan songs and Pak Airforce pilots patrolled the skies to keep us safe. Salute the martyrs and their families #DefenceDay Ay Rah e Haq k Shaheedo https://t.co/wxnCswUA3l
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 6, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج کی مہارت اور جذبۂ ایمانی نے پاکستان کو ایک ناقابلِ تسخیر ملک بنا دیا ہے جس کی طرف دشمن آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ دفاع کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن قوم کو پاکستان کی مسلح افواج، سن 1965ء کی جنگ کے دوران عوام کے جوش و جذبے، عزم و حوصلے اور جرات و بہادری کی یاد دلاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔صدرِ مملکت