کراچی میں کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی میں کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر پولیس نے کالے شیشے  اور فینسی نمبر پلیٹس رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

شہرِ قائد میں ٹریفک پولیس ایسی تمام گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرچکی ہے جن میں عام نمبر پلیٹس کی بجائے فینسی نمبر پلیٹس اور سادہ شیشوں کی جگہ کالے شیشے استعمال کیے جاتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالے شیشوں کے باعث مجرم قانون کی نظر سے بچ کر ادھر ادھر ہوسکتے ہیں جبکہ فینسی نمبر پلیٹس کو سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے جس کا قانون شکن افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ڈی آئی جی (ٹریفک پولیس) نے تمام متعلقہ ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق کسی بھی رنگ کے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے تمام افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے حکم نامے کے مطابق ہر روز صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک سخت چیکنگ کی جائے گی۔8 پولیس اہلکاروں کی ٹیم کو چیکنگ پر تعینات کیا جائے گا۔

تعینات کیے گئے 8 اہلکاروں میں تھانے کے 3 اہلکار اور 5 ٹریفک پولیس کے افراد شامل ہوں گے۔ سب ڈویژنز میں بھی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ ایکسائز اور سی پی ایل سی سے بھی مدد لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں مقتول شخص کے قاتل اُسی کے دوست نکلے

Related Posts