بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ملیر، متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto reached Karachi to lead the rally

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ملیر میں برسات اور ملیر ندی طغیانی سے متاثر ہ سموں گوٹھ کے دورے کے دوران عوامی اجتماع سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ایک صدی کے بعد ملیر ندی میں طغیانی آئی۔

بلاول کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بارش کے باعث متعدد گوٹھ زیر آب آگئے اور بھاری نقصان ہوا،انہوں نے کہا ملیر پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے جہاں سے اکثر پارٹی کے امیدوا کامیاب ہوتے رہے ہیں،ہم عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی سندھ حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی کے علاو ہ نثار کھوڑو، راشد ربانی، وقار مہدی، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس سے قبل وہ جب ملیر سلمان ٹاور پہنچے تو سیکڑوں لوگوں نے پارٹی رہنماؤں یوسف بلوچ، عبدالحکیم بلوچ، سلیم بلوچ، سلمان عبداللہ مراد، ساجد جوکھیو، آغا رفیع اللہ، شاہینہ شیر علی، سردار امام بخش ہوت کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

جہاں سے وہ جلوس کی شکل میں سموں گوٹھ روانہ ہوئے۔بعد ازاں وہ پی پی رہنما راجہ رزاق کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں و عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔

Related Posts