وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عاصم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran rejects SAPM Asim Bajwa's resignation

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کااستعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

وزیر اعظم نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کومعاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں بھی جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ وہ سی پیک کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لئے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں مزید قابل لوگ موجود ہیں تو اس لیے وہ کام میں ان کے لیے چھوڑوں گا اور میں اپنا فوکس ادھر ہی رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور صبح اپنا استعفیٰ پیش کروں گا اور درخواست دوں گا کہ مجھے اس عہدے سے ریلیف دے دیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک وزیر اعظم عمران خان کی بہت بڑی ترجیح ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا مستقبل ہے اور سی پیک اتھارٹی میں مجھے میں 10ماہ گزارنے کے بعد میرا اپنا بھی یہی ماننا ہے لہٰذا مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم مجھے سی پیک زیادہ توجہ سے کام کی اجازت دے دیں گے۔

مزید پڑھیں:عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

دوسری جانب ٹویٹر پر جاری کردہ دستاویزات میں انہوں نے لکھا کہ میرے بھائیوں کی کمپنی کو سی پیک کے ٹھیکے دینے سے متعلق بے بنیاد الزام لگایاگیا، میرے بھائیوں کی کمپنی نے کبھی سی پیک کا کوئی ٹھیکہ نہیں لیا۔

Related Posts