وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کی خبروں کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exams will neither postpone nor cancel: Shafqat Mahmood

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اسکولز اکتوبر تک بند رکھنے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

شفقت محمود نے ٹویٹ کیا کہ تمام وزرائے تعلیم کے مابین ہونے والی میٹنگ میں اسکولوں کے دوبارہ مرحلہ وار کھلنے کے امکانات کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میرے نام پر کچھ جعلی اکاؤنٹ غلط خبریں پھیلارہے ہیں کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے جوسچ نہیں ہے۔

جولائی میں شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر ملک کی کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو دوبارہ کھولیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت اگست کے آخری ہفتے میں ایک بین الصوبائی اجلاس میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔

وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوگی ۔

اگست میں انہوں نے اسلام آباد میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کی ایک کانفرنس کی صدارت کی جہاں 15 ستمبر سے قبل اسکولوں کو دوبارہ نہ کھولنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے 90 فیصد والدین لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے تیار

مزید برآں وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا تھا کہ کسی کو بھی 15 ستمبر سے قبل اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts