ممبئی : سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں تحقیقات سے کے حوالے سے تلاشی لینے کیلئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا ہے۔
ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر آج صبح سویرے چھاپہ مارا گیا ، اداکارہ ریاچکر ورتی آنجہانی سوشانت سنگھ راجپوت کی دوست تھیں اوران پر اداکار کو منشیات کی فراہمی کا الزام عائد کیا گیا تھا، اس معاملے میں ریاکا بھائی بھی شامل تھا۔
اینٹی نارکوٹکس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا نے سرچ آپریشن کے بعد میڈیا کو بتایا کہ یہ محض ایک معمول کی کارروائی معاملہ ہے ،ریا کے کمپیوٹر اور ای میل تک بھی رسائی حاصل کی۔
اینٹی نارکوٹکس بیورو کا کہنا ہے کہ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کے درمیان واٹس ایپ چیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جوڑی سوشانت سنگھ راجپوت کے لئے منشیات کا بندوبست کرتی تھی۔
مزید پڑھیں:خوبرو اداکارہ سجل علی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی